سلام بہ حضور مولا علی رضی اللہ تعالٰی عنہ
کلام :ابو الحسنین محمد فضل رسول رضوی
ہیں خلیفہ چہارم نبی کے علی
نورِ قصرِ خلافت پہ لاکھوں سلام
وہ علی جن سے خیبر بھی تھَرّا اٹھا
ان کی اس شانِ ہیبت پہ لاکھوں سلام
جن کی شمشیر سے ٹکڑے مرحب ہوا
تیغ کی ایسی صدمت پہ لاکھوں سلام
جن کو اپنا اخی خود کہیں مصطفیٰ
ان کی ایسی اخوّت پہ لاکھوں سلام
مشکلیں ہوتی ہیں حل علی کے طفیل
اس وسیلے کی شہرت پہ لاکھوں سلام
اولیا بھی کہیں ہیں علی مقتدا
اولیا کی قیادت پہ لاکھوں سلام
سلسلے ہیں طریقت کے جن سے رواں
جوشِ بحرِ طریقت پہ لاکھوں سلام
علم والے بھی مانیں علی پیشوا
علم والوں میں رفعت پہ لاکھوں سلام
فیصلے جن کے مانیں عمر برملا
فیصلوں کی صداقت پہ لاکھوں سلام
فاطمہ اور حسن زينب و شہ حسین
ان کے گھر بھر کی عظمت پہ لاکھوں سلام
ابوالحسنین محمد فضل رسول رضوی، کراچی

0
79