احساس عدلیہ ہو ، جہاں دل کا راج ہو
ایسا سماج ہو ، کوئی ایسا سماج ہو
ماؤں کو حکم ہو کہ وہ بچوں کی تربیت
ایسی کریں کہ قوم کے خوں میں خِراج ہو
لہجے ہوں بچپنے کے دھلے اوس میں کہیں
خوشبو کی پیروی ہو تو کلیوں کی لاج ہو
اس کائناتِ رنگ سے آگے بھی کچھ تو ہے
ورنہ یہ کائنات بہت بے مزاج ہو
حسنِ خیال ہو، کسی شاعر کی دل ربا
باتوں میں مہر و مہ کا حسیں امتزاج ہو
کارِ جہاں خلوص کی عادت میں مبتلا،
ایسا ہو مبتلا کہ مرض لا علاج ہو
ایم آرساگر

0
58