ٹپکتا ہے لہو القدس کی سب داستانوں سے
چھپے گی بات نہ تاریخ کے یہ رازدانوں سے
کبھی بھائی کبھی بیٹا بہن ماں باپ اور بیٹی
جنازے ہیں اٹھے سب کے ہمارے آشیانوں سے
نبھاتا ہے کوئی یاری کئی غربت میں چھپ سادے
ہمیشہ ہی لٹے ہیں ہم تو اپنے پاسبانوں سے
کبھی القدس پر یلغارحرمت پر کبھی حملہ
نہیں اٹھتی کوئی آواز اب ان آستانوں سے
اگرچہ عالم اسلام کی "او آئی سی" بھی ہے
مگر فیضان ہے کب فائدہ ان سائبانوں سے
شاعر فیضان حسن طاہر بھٹی

0
39