بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم |
صلوا علی الحبیب ※ صلی اللّٰہ تعالیٰ علی محمد |
ترے جیسا نہیں رحیم کوئی |
ترے جیسا نہیں کریم کوئی |
تو ہے ارض و سما میں نور بریں |
ترے جیسا نہیں عظیم کوئی |
ہرگھڑی ہے تجھے خبر جہاں کی |
ترے جیسا نہیں علیم کوئی |
ہے ترے حکم میں مُدَام بھلا |
ترے جیسا نہیں حکیم کوئی |
بس رضؔی کا یقین پختہ یہی |
ترے جیسا نہیں حلیم کوئی |
( رضی کا ) کی جگہ ( مرا ہے ) نیز اجتماعی طور |
(بس رضی کا ) کی جگہ (یہ سبھی کا ) پڑھ سکتے ہیں |
معلومات