| کب مٹ تا ہے آجائے کہیں شیشے میں بال |
| جاتا نہیں پھر آجائے گر دل میں ملال |
| سو سکتا نہیں میں رات بھر اس لئے اب |
| جانے کب آجائے ترا پھر سے خیال |
| یہ قید مری ہے خدا جا نے کب تک |
| جا نے کب یہ ٹلے گا جیون کا وبال |
| سب کہتے ہیں زندگی یہ ہے وہ ہے |
| میں کہتا ہوں اسے پیالے میں ابال |
| کب تک بچو گے سب سے تم میاں قاسم |
| وہ شاطر ہیں تم کہاں سمجھو گے چال |
معلومات