| ستمگر حکمرانوں کی حمایت کے علاوہ بھی |
| تمہیں کچھ کام کرنے کے روایت کے علاوہ بھی |
| خدائے لم یزل ہم تنگ دستوں کے لیے آخر |
| کوئی تو راستہ ہونا تھا ہجرت کے علاوہ بھی |
| خدا سے اور بھی باتیں کروں گا روز محشر میں |
| اے میرے بے وفا تیری شکایت کے علاوہ بھی |
| جوانی میں جلاوطنی ، کفالت اہلِ خانہ کی |
| غموں کا بوجھ تھا مجھ پر محبت کے علاوہ بھی |
| اشارے پر کھڑے بچے کی خالی جھولی نے تم سے۔ |
| تمنا کی تھی اے سنگ دل نصحیت کے علاوہ بھی |
| ضعیف العمر ماں ، والد جواں بہنیں دکھی بیوی |
| یہ لاشیں ہیں جواں بیٹے کی میت کے علاوہ بھی |
معلومات