| پہلے آنکھ چرا کر دیکھیں گے مجھ کو |
| اور پھر اپنے دل میں رکھیں گے مجھ کو |
| میں نے عقل و خرد ہو کر سمجھا ہی نہیں |
| یہ ہیں ناداں تو کیا سمجھیں گے مجھ کو |
| سوچ رہا ہوں مدت سے اس سوچ کے ساتھ |
| سوچنے والے کیا کیا سوچیں گے مجھ کو |
| زندہ ہوں تو چھوڑ کے سارے بھاگتے ہیں |
| مر جاؤں گا تو سب ڈھونڈیں گے مجھ کو |
| کتنی مشکل سے ثابت کرتا ہوں پھر بھی |
| کتنی آسانی سے بھولیں گے مجھ کو |
| کیسی شخصیت ہے میری ان کے لیے |
| کن آنکھوں سے جانے دیکھیں گے مجھ کو |
معلومات