Circle Image

Syed Abubaker Maliki

@bhatkal

مجھے اپنے غم کا کوئی غم نہیں
مگر دل کی حالت بھی کچھ کم نہیں
ہمیشہ ہی میں مسکراتا رہا
مرا غم کسی پر بھی مبہم نہیں
یہاں سارے ہندو مسلمان ہیں
کوئی بھی یہاں ابن آدم نہیں

0
26
عمر بھر وہ مجھ سے شرماتی رہی
میری الفت ہاتھ سے جاتی رہی
میں پریشاں اپنی روزی میں رہا
اور جوانی اس کی بل کھاتی رہی
زندگی بھر پیار میں کرتا رہا
ظلم وہ مجھ پر سدا ڈھاتی رہی

81
میرے دل کے قریب لگتی ہو
تجھ کو سوچوں عجیب لگتی ہو
تجھ سے امید ہے وفا کی مگر
تو بہت ہی غریب لگتی ہو
جان لے گی میری محبت میں
مجھ کو تو اک صلیب لگتی ہو

0
98
غزل
جو مجھے کبھی بھی نہ مل سکی مجھے اس خوشی کی تلاش ہے
میں خود اپنے آپ کو جان لوں اسی آگہی کی تلاش ہے
تیری عمر بھر رہی جستجو میں تجھے کبھی بھی نہ پا سکا
میں تو ہوں بقید حیات پرمجھے زندگی کی تلاش ہے
میں اکیلا خوش ہوں تو کچھ نہیں مجھے ہر کسی کا خیال ہے

2
244
غزل
زندگی میں کمی سی لگتی ہے
یہ مجھے اجنبی سی لگتی ہے
ایک لمحہ ہوا جدا ہو کر
مجھ کو لیکن صدی سی لگتی ہے
گھر جلانا تو ان کا پیشہ ہے

0
134
اللہ کے فرمان کی تفسیر محمد
اسلام کے آئین کی تشہیر محمد
بن دیکھے میرے دل میں ہے کچھ ایسی عقیدت
رہتی ہے سدا سامنے تصویر محمد
دنیا کو دیا آپ نے الفت کا جو پیغام
ہر دل کو کیا آپ نے تسخیر محمد

0
119
یہ سچ ہے اسے لوٹ کے آنا تو نہیں ہے
یہ بات بھی سچ ہے کہ منانا تو نہیں ہے
چاہا ہے تجھے میں نے دل و جاں سے زیادہ
اس پیار کو اب دل سے بھلانا تو نہیں ہے
کب تک یہ ترا ظلم غریبوں پہ چلے گا
معصوموں کا یہ جیل ٹھکانا تو نہیں ہے

0
237
ایک ظالم سے کیسے پیار کریں
زیست کو کیسے خارزار کریں
مصلحت ہے اِدھر تو پیار اُدھر
کونسی راہ اختیار کریں
زندگی بھر رہی یہی الجھن
تجھ سے نفرت کریں کہ پیار کریں

187