حریفِ مطلبِ مشکل نہیں فسونِ نیاز |
دعا قبول ہو یا رب کہ عمرِ خضر دراز |
نہ ہو بہ ہرزہ، بیاباں نوردِ وہمِ وجود |
ہنوز تیرے تصوّر میں ہے نشیب و فراز |
وصالِ جلوہ تماشا ہے پر دماغ کہاں! |
کہ دیجئے آئینۂ انتظار کو پرواز |
ہر ایک ذرّۂ عاشق ہے آفتاب پرست |
گئی نہ خاک ہوئے پر ہوائے جلوۂ ناز |
نہ پوچھ وسعتِ مے خانۂ جنوں غالبؔ |
جہاں یہ کاسۂ گردوں ہے ایک خاک انداز |
بحر
مجتث مثمن مخبون محذوف مسکن
مفاعِلن فَعِلاتن مفاعِلن فِعْلن |
||
مجتث مثمن مخبون محذوف
مفاعِلن فَعِلاتن مفاعِلن فَعِلن |
اشعار کی تقطیع
تقطیع دکھائیں
معلومات