مہرباں ہو کے بلا لو مجھے، چاہو جس وقت |
میں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آ بھی نہ سکوں |
ضعف میں طعنۂ اغیار کا شکوہ کیا ہے |
بات کچھ سَر تو نہیں ہے کہ اٹھا بھی نہ سکوں |
زہر ملتا ہی نہیں مجھ کو ستمگر، ورنہ |
کیا قسم ہے ترے ملنے کی کہ کھا بھی نہ سکوں |
بحر
رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع
فاعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن |
||
رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع
فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن |
||
رمل مثمن سالم مخبون محذوف
فاعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلن |
||
رمل مثمن سالم مخبون محذوف
فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلن |
اشعار کی تقطیع
تقطیع دکھائیں
معلومات