افق سے سحر مسکرانے لگی |
مؤذن کی آواز آنے لگی |
یہ آواز ہرچند فرسودہ ہے |
جہاں سوز صدیوں سے آلودہ ہے |
مگر اس کی ہر سانس میں متصل |
دھڑکتا ہے اب تک محمد کا دل |
بحر
متقارب مثمن محذوف
فَعُولن فَعُولن فَعُولن فَعَل |
اشعار کی تقطیع
تقطیع دکھائیں
معلومات