خموشیوں میں تماشا ادا نکلتی ہے |
نگاہ دل سے تری سُرمہ سا نکلتی ہے |
فشارِ تنگئ خلوت سے بنتی ہے شبنم |
صبا جو غنچے کے پردے میں جا نکلتی ہے |
نہ پوچھ سینۂ عاشق سے آبِ تیغِ نگاہ |
کہ زخمِ روزنِ در سے ہوا نکلتی ہے |
بحر
مجتث مثمن مخبون محذوف مسکن
مفاعِلن فَعِلاتن مفاعِلن فِعْلن |
||
مجتث مثمن مخبون محذوف
مفاعِلن فَعِلاتن مفاعِلن فَعِلن |
اشعار کی تقطیع
تقطیع دکھائیں
معلومات