تقطیع سیکشن کے استعمال کا طریقہ کار




22 جنوری، 2014
نوٹ: اگر علم عروض آپ کے لئے بالکل نیا ہے اور آپ علم عروض سے واقفیت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں دیکھیں

تقطیع سیکشن میں آپ اپنی شاعری (جس میں نظم، غزل، قصیدہ، رباعی، آزاد نظم و دیگر اصناف شامل ہیں) کی بحر اور وزن معلوم کر سکتے ہیں۔ اس کا طریقہ بہت سادہ ہے۔ تقطیع سیکشن میں جائیں، ایڈیٹر میں موجود اردو کیبورڈ کی مدد سے اردو میں اشعار لکھیں اور تقطیع دکھائیں کا بٹن دبائیں۔ نتیجے میں آپ کو افاعیل کی صورت میں وزن دکھایا جائے گا۔ ہر ایک لفظ کو ہجائے کوتاہ اور ہجائے بلند میں تقطیع کر کے اس کا کوڈ دکھایا جائے گا۔ ہجائے کوتاہ کے لئے - کا نشان اور ہجائے بلند کے لئے = کا نشان استعمال کیا گیا ہے۔  اگر آپ کی شاعری ایک سے ذیادہ بحور پر منطبق ہوتی ہو تو
دبا کر بحور کی لسٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ہر بحر کے سامنے ایک نمبر درج ہو۔ اس نمبر سے ظاہر ہو گا کہ کونسی بحر پر کتنے مصرعے منطبق ہوئے ہیں۔ جس بحر پر سب سے زیادہ مصرعے منطبق ہوتے ہوں وہ بحر سب سے اوپر دکھائی دے گی اور وہی آپ کے کلام کی بحر ہو گی۔ لسٹ میں سے جس بحر پر کلک کریں گے اس بحر کے مصرعے رہ جائیں اور باقی تمام غائب ہو جائیں گے۔ دوبارہ تمام مصرعے دیکھنے کے لئے لسٹ میں سے "تمام" کا انتخاب کریں۔
کے بٹن سے دکھائے جانے والے مصرعوں کا بارڈر نظر آئے گا اور  
دبانے سے بارڈر غائب ہو جائے گا۔ اس کو آپ اپنی پسند کے مطابق استعمال کریں۔ (مستقبل میں ان بٹنوں کی فعالیت میں اضافہ کیا جائے گا)
 
کلک کرنے سے ایک ونڈو کھلے گی جس میں آپ کوئی لفظ لکھ کر تقطیع کا بٹن دبائیں۔ تقطیع چند لمحوں میں نمودار ہو جائے گی۔ اگر ڈکشنری میں لفظ موجود نہیں تو صرف آپ کا دیا گیا لفظ نظر آئے گا۔ 
 

مثال

ذیل میں غالب کے ایک شعر کی تقطیع کی مثال دی گئی ہے
ہے کہاں تمنا کا دوسرا قدم یا رب
ہم نے دشتِ امکاں کو ایک نقشِ پا پایا
  آپ دیکھ سکتے ہیں کی اس کی بحر ہزج مثمن اشتر دکھائی گئی ہے جس کے افاعیل ہیں فاعلن مفاعیلن فاعلن مفاعیلن- اشارتی نظام میں =-=/-===/=-=/-== 

0
32661
سلام علیکم
بھائی شعر لکھ کے جب تقطیع پر click کرتے ہیں تو
انتظار کریں شعر کا وزن نکالا جا رہا ہے
اس سے آگے کچھ ہوتا ہی نہیں ہے
اِس کو ٹھیک کریں بھائی please
برائے مہربانی
شکریہ

آپ کی ویب سائٹ درست کام نہیں کر رہی
از راہ کرم اسے ٹھیک کیجئے

انتظار کریں کے بعد کچھ آتا ہی نہیں

0