تجھ سے ملنے کے بہانے ڈھونڈوں
کھو چکے جو وہ زمانے ڈھونڈوں
میری آنکھوں میں بسے تھے جو سب
ٹوٹے وہ خواب سہانے ڈھونڈوں
لمحے وہ قرب کے ہیں کھو گئے سب
گزرے وہ وقت پرانے ڈھونڈوں
تیری آغوش ترے وصل کی شب
چھپ گئے جو وہ خزانے ڈھونڈوں
فقط اک خواہشِ بےنام لے کر
کیا یہاں اب میں نجانے ڈھونڈوں
اے ہمایوں ترے ٹوٹے سپنے
میں تو وہ خواب سہانے ڈھونڈوں
ہمایوں

0
35