ہم نے بھی کیا کیا دکھ درد نہیں ہیں جھیلے |
جانے کہاں سے آئے ہیں آنسوؤں کے یہ ریلے |
ہنگامہ ہے برپا چاروں اور مرے لیکن |
جی رہے ہیں ہم پھر بھی ہر دم اکیلے اکیلے |
دورِ جدید کا دیکھو یہ کیسا ہے بے حس دل |
اپنے اپنوں سے کھیل محبت کا ہیں کھیلے |
بے فکری میں جُھومتے تھے جہاں یاروں کے سنگ |
یہ دل ڈھونڈے اب بھی وہ بچپن کے میلے |
سب کچھ ہو جائے گا فنا یک لخت ہی جمالؔ |
پر ہوں گے نہ ختم یہ بشرِ خاکی کے جھمیلے |
معلومات