چاہتوں کا ثمر تمھارے ساتھ
زندگی ہے مگر تمھارے ساتھ
ایسے گزرے کہ بے خبر کردے
وقت گزرے اگر تمھارے ساتھ
خوش ہیں منزل کی سمت جاتا ہے
زندگی کا سفر تمھارے ساتھ
ہم کو جنت نظیر لگتا ہے
شب میں اپنا نگر تمھارے ساتھ
لے چلیں دور اس خرابے سے
راستے پر خطر تمھارے ساتھ

0
62