سالگرہ |
تمہارا یہ جنم دن ہے چلو کچھ پھول چنتے ہیں |
ادھوری آ رزو میں کچھ خوشی کے رنگ بھرتے ہیں |
چلو یہ بھلا دیتے ہیں کل ہم سب کہاں ہونگے |
کتنے فاصلے پھر سے اپنے درمیاں ہونگے |
یہ کنگن ہاتھ کا جو کہتا ہے وہ یاد رکھتے ہیں |
ادھوری آ رزو میں کچھ خوشی کے رنگ بھرتے ہیں |
تیری باتوں کے جادو میں کچھ کھو سے جاتے ہیں |
کچھ پل ہم اک دوسرے کے ہو سے جاتے ہیں |
کہانی کے مسافر جیسے رستہ بھول جاتے ہیں |
ادھوری آ رزو میں کچھ خوشی کے رنگ بھرتے ہیں |
میری سوچ کا محور تیری ذات ہے تم ہو |
جو مجھ میں سنایٔ دے تمہاری بات ہے تم ہو |
تیرے پہلو میں آ کر ساری دنیا بھول جاتے ہیں |
ادھوری آ رزو میں کچھ خوشی کے رنگ بھرتے ہیں |
وہ دن بھی آ ئیگا تمہارا ساتھ بھی ہو گا |
مہندی لگا یہ ہاتھ ہمارے ہاتھ میں ہو گا |
بس اک یہ آرزو دل میں بسا کے جیتے رہتے ہیں |
ادھوری آ رزو میں کچھ خوشی کے رنگ بھرتے ہیں |
معلومات