مِرے مالک مِرا دَامن گُناہوں سے جُدا کر دے
تُو اپنی رحمتوں سے مجھ کو بھی حَق آشنا کر دے
میں احکامِ الہیٰ پر گُزاروں زندگی اپنی
مِری خَواہِشْ ہے مجھ کو بھی غُلامِ مصطفیٰ کر دے
خدا کا خُوف ہو اور ساتھ میں امیدِ رحمت بھی
مِرے نادان دل کو بھی یہ دو چیزیں عطا کر دے
بُری صُحبت کے شَر سے تُو سَدا میری حِفاظت کر
پھر اپنے نیک بندوں کا مجھے بھی ہم نَوا کر دے

249