منبعِ فہم و فراست حیدرِ کرّار ہیں
کشتئ بحرِ حقیقت حیدرِ کرّار ہیں
مصطفیٰ نے سونپ دیں ہیں سب امانات آپ کو
قاسمِ فیضِ نبوت حیدرِ کرّار ہیں
کیا بتاؤں میں عبادت آپ کی کا حال کچھ
ذکر جن کا ہے عبادت حیدرِ کرّار ہیں
خیبر و خندق ا حد ، اور بدر کے میدان میں
غازیانِ دیں کی شوکت حیدرِ کرار ہیں
ڈالی تھی اپنی زباں منھ میں رسول اللہ نے
اس لِیے بحرِ فصاحت حیدرِ کرار ہیں
ہے شجاعت وصف انساں کا بڑا ممتاز پر
جو بنے فخرِ شجاعت حیدرِ کرار ہیں
محترم ہیں سب صحابہ ہیں بڑے صدیق پر
دل پہ جن کی ہے حکومت حیدرِ کرّار ہیں
کنتُ مولا کا اثر ہے آج بھی یہ دیکھیے
دے رہے ہیں جو ولایت حیدرِ کرّار ہیں
باغِ دل میں ہے علی کے نام سے برگ و ثمر
ماہی کے دل کی سجاوٹ حیدرِ کرّار ہیں

8