ذہن و دل میں یوں پیار الجھا ہے
عشق پاگل ہے کب یہ سمجھا ہے
جِن کی آنکھوں کا خواب ٹُوٹا ہو
اُن کا لہجہ اُداس ہوتا ہے
کیوں ہوا آ کے بین کرتی ہے
دشت میں جانے کون روتا ہے
ہر طرف تم دکھائی دیتے ہو
دور جا کے بھی مَیں نے دیکھا ہے
میری دنیا ہے تیری آنکھوں میں
تیری آنکھوں میں سب ہی رکھا ہے
اُس نے شاید مجھے پکارا ہو
زور سے آج دل یہ دھڑکا ہے
طُور سے اک صدا سنائی دے
رات بھر خواب مَیں نے دیکھا ہے
راہِ حق ہر بشر کو دِکھلائی
ہر برے کام سے ہی روکا ہے
زندگی خواب ہے فقط مانی
اب کہیں جا کے میں نے جانا ہے

7