سونا سونا جگ ہو جائے یاد سجن کی آئی ہے |
روپ پیا کا من کو بھائے یاد سجن کی آئی ہے |
موری بتیا بوجھے متوا بیری جگت نا کان دھرے |
مورے بدن ما روگ سمائے یاد سجن کی آئی ہے |
آکے درگت دیکھلے سجنا پل پل تورے نام جپے |
کہکے جیرا جان بھی جائے یاد سجن کی آئی ہے |
سکھ نا پائے تڑپے منوا کون سنے موری پبتا |
چرکا کا سے جا کے دِکھائے یاد سجن کی آئی ہے |
میٹھے میٹھے بول سہاون بھیس پیا کے من موہے |
درشن کو نینا ترسائے یاد سجن کی آئی ہے |
نین سے برسے نیر تصدق راس نا آئے گھر آنگن |
موہے منوا چین نہ پائے یاد سجن کی آئی ہے |
معلومات