رب کی تجلیوں کا نظارا علیؑ علیؑ
آقائےؐ دو جہان کا پیارا علیؑ علیؑ
اِس شان سے خدا نے اُتارا علیؑ علیؑ
اہلِ نظر کی آنکھ کا تارا علیؑ علیؑ
اہلِ وفا کے دل کا سہارا علیؑ علیؑ
شاہدؔ امامِ علم و خرد ہے ہمارے پاس
احمد کا بھائی شیرِ اَحد ہے ہمارے پاس
اور پھر محبت اُس کی اَشد ہے ہمارے پاس
اعظم یہ مغفرت کی سند ہے ہمارے پاس
ہم ہیں علی کے اور ہمارا علی علی
شاہدؔ چراغِ کنجِ لحد ہے ہمارے پاس
محشر کے روز کی بھی مدد ہے ہمارے پاس
عشقِ علی کی کافی رَسد ہے ہمارے پاس
اعظم یہ مغفرت کی سند ہے ہمارے پاس
ہم ہیں علی کے اور ہمارا علی علی

0
100