خواب ایسے دکھاؤ نا ہم کو
جن کی تعبیر تم کو آتی ہے!
رنگ تکمیل کے بھرو ہم میں
ساری تصویر تم کو آتی ہے؟
جس میں قرباں ہو راز پر شہرت
کیا یہ تشہیر تم کو آتی ہے؟
سب بھلانے چلے سبب جس کے
یاد تقصیر تم کو آتی ہے؟
کیسے نکلو گے تم مرے دل سے
کیا یہ تدبیر تم کو آتی ہے؟

0
82