مرے جسم میں ہے کہیں خلا
یہ خلا مجھے تو نگل گیا
اسے بھر رہا ہوں میں رات دن
نہیں بھر رہا میں کروں گا کیا
جو میں شعر لکھ لوں اگر کبھی
تو خلا کی وسعتوں میں کہیں
مجھے روشنی سی دکھائی دے
بس امید کی یہی اک کرن
مری زندگی کا جواز ہے
مجھے شاعری میں نجات ہے

0
75