لجپال مرے آقا دیدار کرا جائیں
بگڑی ہوئی قسمت کو سرکار بنا جائیں
توصیف و ثنا تیری ہر دم ہی رہے لب پر
اے امی نبی مجھ کو وہ علم پڑھا جائیں
نیکی نہیں کچھ پلے لتھڑا ہو گناہوں میں
سنت کی بہاروں سے مجھے آپ سجا جائیں
ارمان ہے سینے میں ہو قبر مدینے میں
منظور دعا کر کے یہ مزدہ سناجائیں
ہر طرف اندھیرا ہے فتنوں کا ہے دور آقا
بھٹکے نہ عتیق آقا فتنوں سے بچا جائیں

0
117