چھُٹّیوں پر بھی جائیں جہاں احمدی
حمد سے تر رکھیں سب زباں احمدی
ہونو لُولُو ہوائی میں آ ئے ہیں ہم
سوچا ، ہوں گے یہاں پر کہاں احمدی
ہے کنارا بلا شک یہ دنیا کا اک
پر ہوئے خوش جو دیکھے یہاں احمدی
اور اس پر خوشی یہ ہے مسجد یہاں
جس سے ہوتے ہیں سارے عیاں احمدی
ساری دنیا کو دعوت ہے دینی اگر
کیسے رہ سکتے ہیں پھر نہاں احمدی
جو نوشتوں میں لکھا ہے پورا ہو اب
ہو یہ جلدی سے سارا جہاں احمدی

0
20