انسان سے بڑا کوئی نادان ہی نہیں
یہ جان کر ذرا بھی میں حیران ہی نہیں
شیطان مفت میں یہاں بدنام ہو گیا
انسان سے بڑا کوئی شیطان ہی نہیں
انسان کے مقام سے انسان جب گرے
اس سے بڑا جہان میں حیوان ہی نہیں
انسان جب سے ہو گیا انسان کا غلام
اس سے بڑا جہان میں تاوان ہی نہیں
کن کہہ کے جو بنایا تھا وہ تو کچھ اور تھا
اس کی ابھی تلک ہمیں پہچان ہی نہیں
شاہدؔ تو خوش نہ ہو کہ تجھے زندگی ملی
اس سے کٹھن کوئی یہاں میزان ہی نہیں

0
69