تُو نے خود لکھی جو اپنی حمد وہ تیری لکھوں
ورنہ کیا اوقات میری حمدمیں تیری لکھوں
کر دیا آغاز تیرے نام سے جب کام کا
تیری رحمت سےبھرا ہر لحظہ صبح و شام کا
جو تری تعریف کامل ہے مکمل بھی ہے وہ
ذکر کوئی رہ نہ جائے اس قدر اکمل ہے وہ
کی تھی جب تخلیق سب مدّ نظر تُجھ کو رہیں
جو بھی میری حاجتیں آئیں گی یا اب تک رہیں
فضل ، تجھ سے مانگنے سے قبل بھی ،مجھ پر ہوئے
اور کوشش سے بھی میرے کام کچھ پورے ہوئے
اپنی سب تخلیق کا ہو گا تُو مالک ایک دن
پیش ہوں گے جب حساب اپنے پرائے ایک دن
میں ہمیشہ تیرا بندہ ہی بنوں ، بن کے رہوں
استعانت میں طلب تجھ سے سدا کرتا رہوں
راستہ سیدھا چلوں ایسا جو تُجھ تک لےچلے
استقامت سے رہوں اس پر اگر دکھ بھی ملے
نعمتیں جو پا گئے ان کا ہی وہ ہو راستہ
ہو نہ مغضوبوں سے ،گمراہوں سے کوئی واسطہ
اے خدا میری دُعا کو کر قبولیّت عطا
حق تری تعریف کا کیسے کرے کوئی ادا

1
552
یہ لفظی ترجمہ نہیں بلکہ مفہوم کا ترجمہ کیا گیا ہے

0