عطائے خدا ہے یہ الفت نبی کی
عجب رنگ دیتی ہے چاہت نبی کی
ملے فیض ان کا گداؤں کو ہر دم
مخیر ہے سب سے سخاوت نبی کی
حبیبِ خدا ہی خلق کے ہیں دلبر
بڑھائی خدا نے ہے خلعت نبی کی
لیے فیض جائیں ملائک یہاں سے
پسند ان کو آئی نفاست نبی کی
کھڑے ان کے در پر دہر کے ہیں سلطاں
گراں جن کو مرغوب عظمت نبی کی
ہے گھیرا دہر کو سدا رحمتوں کا
یہ رحمت ہے ہم پر عنایت نبی کی
ہیں محمود ہادی نبی سب سے پیارے
بڑے فیض والی محبت نبی کی

36