پردہ دارِ رازِ پنہاں کون ہے ان کے سوا |
قاسمِ انعامِ یزداں کون ہے ان کے سوا |
کیا چھپا ہے دوستو مولا کے گنجِ پنہاں میں |
راز دارِ کنزِ سلطاں کون ہے ان کے سوا |
سیدِ بالا نشیں وہ جان جانِ مرسلیں |
سارے نبیوں کا وہ سلطاں کون ہے ان کے سوا |
رشتہ مجھ کو تو بتا دے نور اور قرآن کا |
در جہاں ناطق جو قرآں کون ہے ان کے سوا |
سب خلق میں اعلیٰ تر ہیں انبیا رحمٰن کے |
نورِ جاں محبوبِ سبحاں کون ہے ان کے سوا |
زندگی سے قبر میں میزان پل پر حشر سے |
عاصیوں کا بھی نگہباں کون ہے ان کے سوا |
تجھ پہ ہے محمود اب تیری خطاؤں کا اثر |
درماں کہہ دے اے پریشاں کون ہے ان کے سوا |
معلومات