جو دل کی ندا ہیں صلے علیٰ
وہ فضلِ خدا ہیں صلے علیٰ
تو فکر سے اے دل مت گھبرا
درماں ہیں تیرا صلے علیٰ
ہر بات بھی جن کی حقیقت ہے
وہ دل کی ضیا ہیں صلے علیٰ
احسان ہیں جو اس مولا کا
وہ نورِ ہدا ہیں صلے علیٰ
اے مانگنے والو پھر مانگو
سدا بحِر سخا ہیں صلے علیٰ
ہے رقص کناں یہ دل کی دعا
اور جان دعا ہیں صلے علیٰ
محمود خموشی لب پہ رہے
جب دل کی نوا ہیں صلے علیٰ

29