تری قدرت پہ نازاں ہے یہ محتاجی ہماری
تو تھکتا بھی نہیں کر کے نگہبانی ہماری
تو ہی مسجود ہے تجھ سے ہے تابانی ہماری
سراسر عجز ہے یارب یہ پیشانی ہماری
لکھا رہتا ہے ہر اک جرم تجھ سے دور رہ کر
ترے قدموں میں مٹتی ہے پشیمانی ہماری
عطا تیری رہی ہم پر ہمیں معلوم نا تھا
ہمی نے ہی نہیں کچھ قدر پہچانی ہماری
سبھی کچھ تو نے ہم جیسوں کو بھی بن مانگے بخشا
تری رحمت چھڑا دے ہم سے من مانی ہماری

0
26