ہیں دل کے یہ ارماں مدینے چلیں
خوشی کا ہے ساماں مدینے چلیں
کرم جائے ان کا سدا ساتھ میں
بنیں راہیں آساں مدینے چلیں
یہ شہرِ مدینہ نگر ہے حسیں
جہاں پیارے سلطاں مدینے چلیں
ہے منبع عطا کا وہ ہی شہرِ جاں
چلیں بھرنے داماں مدینے چلیں
نبی میرے ہادی معلم بھی ہیں
بھلے بننے انساں مدینے چلیں
نہ گھبرا اے ہمدم وہاں خیر سے
کرم کا ہو ساماں مدینے چلیں
اے محمود داتا نبی پاک ہیں
کریں گے جو درماں مدینے چلیں

43