جن کا کوئی صنم نہیں ہوتا
دل میں ان کے الم نہیں ہوتا
خود کو جتنا بھی میں تباہ کروں
اس کو کوئی بھی غم نہیں ہوتا
میں اسے بھول جانا چاہتا ہوں
پیار اس سے ختم نہیں ہوتا
کچھ بھی کرنے کا فائدہ ہی نہیں
غم ہے اتنا کہ کم نہیں ہوتا
لکھنا چاہوں تو لکھ نہیں پاتا
قصہ اپنا قلم نہیں ہوتا
زخم اپنوں سے صرف لگتا ہے
غیر سے تو ستم نہیں ہوتا

0
59