تو شہسوارِ یثرب، تو ترک تازِ ترک |
تو فکرِ احمدؐی ہے، عثمانؒ کی روِش |
آئینِ گلسِتاں تو، عالم کا حکمراں |
تو عشقِ غزنوی ہے ،تو یاز کی تپِش |
یہ کاروانِ گردوں ،قدموں میں آ گرے |
پیدا کرے تو کوئی، وہ لذتِ کشِش |
لیلی کی جستجو ہے، مجنوں جگر لے آ |
ہوتی نہ خاکبازی، شاہیں کی پرورِش |
ہے شرط، عاشقی میں ، صبر و قرارِ دل |
عاشق کے دل کو لازم، ہے دائمی خلِش |
سوغاتِ عشق ہے یہ، سرمایَۂ وفا |
درد و جفا محبّت، کی خاص ہے مَنِش |
جان و جگر ،دماغ و دل، عقل اور خرد |
اک دوجے کے بنا سب، بیکار ہے اَوِش |
اے پاسبانِ بھارت ! واعظ کو سن ذرا |
ہے خوۓ طفلِ شاہیں ،کرگس کی سرزنِش |
کہتا ہے مجھ سے شاہی ؔ اک آشنا مرا |
عمدہ تری غزل ہے، اقبالؔ سی کشِش |
اے سوزِ دردِ پنہا ! اے سازِ زندگی |
کیا خوب تیری فرحت ,کیا خوب ہے تپِش |
معلومات