آؤ آؤ چلو ، مل کے پیارو ، چلو
اپنے دلبر سے ملنے کو یارو چلو
اُس کے چہرے پہ دیکھیں گے ہم نور کو
پُر سکوں ، پُر تبسّم سے اُس طُور کو
ایک قلبی سکینت سے بھر پُور کو
ساتھ دیں گے دعاؤں سے مسرور کو
اس کے گلشن کی تازہ بہارو ، چلو
اپنے دلبر سے ملنے کو یارو چلو
آؤ آؤ چلو ، مل کے پیارو ، چلو
اپنے دلبر سے ملنے کو یارو چلو
اک نمونہ ہے وہ حسن و احسان کا
درس دیتا ہے سب کو وہ قرآن کا
بیج بوئے دلوں میں وہ ایمان کا
اس سے روشن دیا دل میں ایقان کا
طوق سب ، سستیوں کے اتارو ، چلو
اپنے دلبر سے ملنے کو یارو، چلو
آؤ آؤ چلو، مل کے پیارو ، چلو
اپنے دلبر سے ملنے کو یارو چلو
وہ جو دیکھے گا دے گا دُعائیں تمہیں
کیوں ہلائیں مخالف ہوائیں تمہیں
لاکھ دشمن اگر آزمائیں تمہیں
پھر ستائیں گی کیسے بلائیں تمہیں
دل حزیں ہیں اگر غم کے مارو ، چلو
اپنے دلبر سے ملنے کو یارو چلو
آؤ آؤ چلو، مل کے پیارو ، چلو
اپنے دلبر سے ملنے کو یارو چلو
فتح و نصرت کی اس کو بشارت ملی
اِس سے پہلے کہ اُس کو امارت ملی
کی حفاظت جو دیں کی عمارت ملی
تیز قدموں سے اس کے ، حرارت ملی
دیں کی حرمت کے اے پاسدارو ، چلو
اپنے دلبر سے ملنے کو پیارو چلو
آؤ آؤ چلو، مل کے پیارو چلو
اپنے دلبر سے ملنے کو یارو چلو

0
14