کونین سجی جس سے رحمت ہے نبی کی وہ
حیراں ہے فلک جس پر رفعت ہے نبی کی وہ
دیتی ہے سکوں دل کو ہر یاد مدینے کی
جو چین ہے ہرمن کا الفت ہے نبی کی وہ
سرکار نبی سرور دلدار زمانے کے
جو چین ہے ہستی کا راحت ہے نبی کی وہ
وہ قاسمِ نعمت ہے جو بحر ہے بخشش کا
جو خُلق میں ملتی ہے عظمت ہے نبی کی وہ
کیا ذکر عُلیٰ ان کا قادر کے ارادوں نے
دیکھی ہے زماں نے جو سطوت ہے نبی کی وہ
جو رستہ ہے منزل کا وہ دان ہے دلبر کا
دے دل کو تسلی جو عفت ہے نبی کی وہ
محمود نبی سرور محبوب ہیں قادر کے
جو راحتِ ہستی ہے چاہت ہے نبی کی وہ

1
86
سبحان اللہ
حضرت محمد صلىَّ اللهُ عليهِ وسلَّم کی ﺫات با برکات پر لاکھوں درود سلام
لبیک یا رسول اللہ صلىَّ اللهُ عليهِ وسلَّم