حسد سے پاک ہو سینے ہمارے اے مالک
صفائی ذکر سے دل کی ہو جائے اے مالک
عطا ہو لطف و عنایت کی بارشیں ہم پر
مصیبتوں کی گھٹائیں چھٹا دے اے مالک
منا دے روٹھوں ہوؤں کو سبھی کسی حالت
ملا دے جو ہیں مدت سے بھی بچھڑے اے مالک
نکاح سے بھی جو محروم رہ گئے اب تک
بنا دے غیب سے ساروں کے جوڑے اے مالک
نہیں ہے جن کو بھی اولاد کی ملی نعمت
انہیں ولد کی خوشی بخشئیے اے مالک
غلط مقدمہ سے کر رہائی ان کی تُو
کسی کے بھی رہے نا کوئی قرضے اے مالک
دعا قبول ہو ناصؔر کی فضل سے یارب
طفیل مصطفٰی کے رنگ پائے اے مالک

0
55