بھلا ہو ہمارا بھلا کیسے ممکن
نہ رہبر ہمارا نہ قائد ہے کوئی
کوئی ہم کو یک جا جو کرنے لگے تو
اسے ہی جدا سب سے کرتے ہیں پہلے
بڑی بھول ہے یہ ہماری بزرگو
نہیں ہم کبھی بھی بڑوں سے بڑے ہیں
بڑا ایک ہوتا ہے ہر جا سبھی کا
سبھی کا سبھی کا سوائے ہمارے
خدا کی قسم ہم ہیں منزل سے بھٹکے
نہ رستہ ہے سیدھا نہ نیت ہے سیدھی
مرے پاس گر ہو جو نسخہ کوئی تو
کرو ں سب کو سیدھا محبت پلاکر
بھلا سب کا ہوگا جو ہو ہم میں یہ سب
محبت دیانت شرافت صداقت
نہ ہمت نہ جرات امامت نہ حامی
نہیں کچھ ہے باقی نہیں کچھ ہے باقی

0
75