عشقِ حبیبِ رب کو رہبر کریں گے ہم
ان سے یہ زندگی ہے ان پر مریں گے ہم
مائل سدا کرم پر پیارے ہیں مصطفیٰ
جن کی عطا سے دامن اپنا بھریں گے ہم
امداد حشر میں بھی ہے مصطفیٰ سے کل
دائم درود حب سے ان پر پڑھیں گے ہم
باریک بال سے ہے وہ پل صراط جو
جب ساتھ میں ہوں ہادی کیسے ڈریں گے ہم
وابستگی نبی سے راہِ نجات ہے
ان کے سدا ہیں بردے ان کے رہیں گے ہم
جاری قصیدے ان کے ہستی میں ہیں سدا
نعتیں حبیبِ رب کی دل سے پڑیں گے ہم
آلِ نبی پہ قرباں محمود کل جہاں
عشقِ نبی کو ہمدم رہبر کریں گے ہم

38