ہے آمد نبی کی مبارک مبارک
محمد یہ احمد مبارک مبارک
عنایت خدا کی جہانِ مسرت
خوشی کی ہے یہ مد مبارک مبارک
وہ رحمت خدا کی ازل سے ابد ہیں
یہ فرحت ہے بے حد مبارک مبارک
خدا کا ہیں احساں نبی پاک ذیشاں
جو راشد ہیں ارشد مبارک مبارک
ملی شادمانی دہر کو جو ان سے
نہیں حد نہیں حد مبارک مبارک
خسارے میں کب ہے مطیع آیا ان کا
نہیں کوئی بھی ضد مبارک مبارک
اے محمود مانگ ان سے بطحا کی مٹی
منور ہو مرقد مبارک مبارک

63