جو ساتھ چھوڑ دیں ان سے ملا نہیں کرتے
خاموش رہتے ہیں ان سے گلا نہیں کرتے
انہیں دعاؤں میں اپنی بسائے رکھتے ہیں
کبھی بھی ان کے لیے بد دعا نہیں کرتے
یہ اور بات کہ دل چاک چاک رہتا ہے
یہ زخم پیار کے پھر سے سلا نہیں کرتے
لٹا دیا یونہی خود کو وفائیں کرنے میں
یہ لوگ کیوں اب ہم سے وفا نہیں کرتے
ہماری جان اب یہ روگ لے کے چھوڑے گا
یہ جانتے ہیں مگر ہم دوا نہیں کرتے

0
113