دیالو مدینے کا ماحول ہے
گدا کی بھری اس نے کشکول ہے
جو رحمت نگر ہے یہی شہر ہے
ملائک کا اس جا بڑا غول ہے
ہیں جاری یہاں پر درود و سلام
صلاۃ ان پہ دائم بڑا بول ہے
سدا خوش ہیں رہتے گدا ان کے در
عنایات کا اس جا ہی رول ہے
سعادت ہے ان پر درود و سلام
عمل کا یہاں پر گراں تول ہے
محب کی ہی سنگت ہے محبوب سے
سنہرہ یہ دلبر کا ہی قول ہے
نظر مانگو محمود سرکار کی
یہ دولت ہے ہمدم جو انمول ہے

42