یہ پیارا ہے قرآں قصیدہ نبی کا
خوشی کا ہے ساماں قصیدہ نبی کا
ورودِ نبی سے ہے رونق جہاں میں
جہاں کی حسیں جاں قصیدہ نبی کا
ترانہ نبی کا لبوں کی ہے زینت
کہے خلقِ یزداں قصیدہ نبی کا
مبارک ہیں جن کو ملی ہے بصیرت
کرے پختہ ایماں قصیدہ نبی کا
ترانہ جو سارے جہاں کا ہے سمرن
وہ ہے راحتِ جاں قصیدہ نبی کا
جو ہے لا الہ گر تیمم دہن کا
بنا کلمہ باقی قصیدہ نبی کا
اے محمود آقا ہیں مقصودِ ہستی
زماں کا ہے دوراں قصیدہ نبی کا

38