مرے آقا مجھے اپنی ولا دو
مری بگڑی مرے آقا بنا دو
مرے سید سنوں میری دہائی
مرے دلبر مدینے میں بلا لو
نکماں بے علم اور بے عمل ہوں
کرو رحمت مجھے عالم بنا دو
ترے صدقے ترے قربان جاؤ
ادب ایسا مجھے ہادی سکھا دو
شہا عتیق کی ہے آرزو یہ
مرے ماں باپ کی قبریں بھی چمکاؤ

0
72