جگت باغ ان کے زماں ان کے ہیں
یہ چشمے چمن میں رواں ان کے ہیں
ہے ممنون ان کی جہاں میں حیات
بنے سیفِ یزداں بیاں ان کے ہیں
اجالا ضحیٰ سے ہوا دہر میں
یہ ہستی کے مرکز کراں ان کے ہیں
حسیں ہے گلستاں نبی پاک کا
یہ سبطین اس میں جواں ان کے ہیں
سجی خلقِ خالق نبی کے لیے
مکیں سارے ان کے مکاں ان کے ہیں
حسیں رتبہ ان کا خرد سے ورا
نہاں ان کے درجے عیاں ان کے ہیں
ہیں محمود سلطاں حبیبِ خدا
گئے آنے والے زماں ان کے ہیں

65