میرے مولا مری دہائی ہے
مجھ پہ الزامِ بے وفائی ہے
میں تو خود ہی خلاف ہوں اپنے
اور اس کی طرف خدائی ہے
ثالثو تم ہی پوچھ لو اس سے
اس نے اب آگ کیوں لگائی ہے
میرے ہتھیار ڈالنے کے بعد
اب بھی باقی کوئی لڑائی ہے
اس کے اور میرے درمیاں اب تو
کچھ نہیں ہے فقط جدائی ہے

4
125
خوب

جناب پسند کرنے کا بہت شکریہ

0
واااااہ۔بہت خوبصورت کلام ہے

ممنون

0