محبتیں ہوں تو قربانیاں تو ہوتی ہیں
خوشی کے ساتھ پریشانیاں تو ہوتی ہیں
راہ عشق میں لمحوں میں موڑ آتے ہیں
وفا کی راہ میں حیرانیاں تو ہوتی ہیں
بغیر عشق کے کب خواب پورے ہوتے ہیں
کہ عاشقوں میں جہاں بانیاں تو ہوتی ہیں
تمام عمر گذاری ہو جس نے صحرا میں
اب اس کی روح میں ویرانیاں تو ہوتی ہیں
مرے عمل پہ وہ حیران کیوں ہوا شاہد
سفید عمر میں نادانیاں تو ہوتی ہیں

0
133