ملے ان کی رحمت مدینے چلیں
بنے گی یہ قسمت مدینے چلیں
حزیں دل کی پھر ہی کھلے گی کلی
اگر دیکھیں گے ہم سخی کی گلی
خیالوں سے من میں چلی آئے گی
نظر یہ کبھی مجھ کو دکھلائے گی
مہک ان کے کوچے میں لے آئے گی
نظارہ وہ جالی بھی بن جائے گی
گدا مصطفیٰ کے بھلے شاہوں سے
نبی میرے دانی بھلی راہوں کے
میں گجرے درودوں کے لے جاؤں گا
کبھی پھر میں واپس نہیں آؤں گا
مدینے میں محمود ہیں مصطفیٰ
یہ سارا جہاں ہے انہی کا گدا

43