با اثر ہیں خطیب کی باتیں
غور ہو سن جناب کی باتیں
ان سنی کب تلک کریں آخر
فرض و سنت، وجوب کی باتیں
دل تاثر وعیدوں سے پکڑے
پھر رلا دیں عذاب کی باتیں
بیم بیدار تب ہی ہو جاتی
جب کریں ہم ثواب کی باتیں
نور برسے مکان میں اپنے
گر پڑھینگے کتاب کی باتیں
روح کا ہے علاج ممکن پر
مانیں حاذقؐ طبیب کی باتیں
دین آساں بہت رکھا ناصؔر
پر مہک بھی حبیبؐ کی باتیں

0
37